تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سائبر ماہرین نے اینڈرائیڈ فون صارفین کو خبردار کر دیا
    بین الاقوامی

    سائبر ماہرین نے اینڈرائیڈ فون صارفین کو خبردار کر دیا

    adminadminمارچ 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میلان: سائبر ماہرین نے اینڈرائیڈ صارفین کو فون میں پوشیدہ ایک میلویئر کے متعلق خبردار کیا ہے جو ان کے علم میں آئے بغیر ان کی معلومات چرا سکتا ہے۔

    ماہرین نے فونز پِکس پائریٹ نامی بینکنگ ٹروجن میلویئر دریافت کیا ہے جس کی نشان دہی عام صارف بآسانی نہیں کر سکتے۔

    کلیفی ٹی آئی آر کے ماہرین نے گزشتہ ماہ پہلی بار اس کے متعلق خطرے کی نشان دہی کی تھی جہاں انہوں نے اس میلویئر کو لاطینی امریکی بینکوں کو ہدف بناتے دیکھا تھا۔

    عموماً سمارٹ فون صارفین انسٹال کی گئی نقصان دہ ایپ کی نشان دہی ہوم سکرین پر موجود ایپ کے نشان سے کر لیتے ہیں، تاہم پکس پائریٹ کسی قسم کا ایپ آئیکون استعمال نہیں کرتی، اس طریقے سے یہ پوشیدہ میلویئر اینڈرائیڈ فون میں بے لگام کام کرتا ہے۔

    آئی بی ایم کی سکیورٹی کمپنی ٹرسٹیئر کی جانب سے کی جانے والی ایک علیحدہ تحقیق میں محققین نے بتایا کہ پکس پائریٹ کا یہ نیا ورژن دو مختلف پلیٹ فارمز کو استعمال کرتا ہے جو ایک ساتھ کام کر کے ڈیوائسز سے معلومات چراتے ہیں۔

    پہلا پلیٹ فارم ڈاؤن لوڈر ہوتا ہے جس کو صارفین واٹس ایپ یا ٹیکسٹ پر جعلسازوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام کی وجہ سے حادثاتی طور پر انسٹال کر لیتے ہیں،انسٹالیشن کے بعد یہ ڈاؤن لوڈر صارفین سے کچھ چیزوں کی اجازت مانگتا ہے جو ملنے کے بعد یہ ڈاؤن لوڈر دوسری ایپ انسٹال کرتا جس میں بینکنگ میلویئر ہوتا ہے۔

    پکس پائریٹ کے پاس ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہیکرز فون کے مالک کے علم یا اجازت کے بغیر پیسوں کی منتقلی جیسے کام کر سکتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسینیٹ انتخابات ،ایم کیو ایم فیصل واوڈا کی تجویز اور تائید کنندہ بن گئی
    Next Article ناسا نے خلابازی کے خواہشمند افراد کو درخواست جمع کرانے کی تاریخ دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.