تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بحیرہ احمر میں جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے باعث تیل کی طلب میں اضافے کا امکان
    بین الاقوامی

    بحیرہ احمر میں جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے باعث تیل کی طلب میں اضافے کا امکان

    adminadminمارچ 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس: انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) نے واضح کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی جانب سے جہازوں پر حملوں کی وجہ سے روٹ میں تبدیلی اور امریکی معیشت میں بہتری کے باعث عالمی سطح پر تیل کی طلب توقع سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم عالمی انرجی ایجنسی نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی گزشتہ پیش گوئی کے برعکس پیش گوئی کی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی طلب میں ایک لاکھ 10 ہزار بیرل اضافے کا امکان ہے۔

    آئی ای اے کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اب رواں برس تیل کی طلب 13 لاکھ بیرل روزانہ رہنے کا امکان ہے۔

    ایجنسی نے کہا کہ بحیرہ احمر میں کشیدگی کے بعد عالمی روٹ میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں سے متبادل راستہ طویل ہوگیا ہے اور اس کی وجہ سے بنکر کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحیرہ احمر میں مسائل کی وجہ سے گزشتہ ماہ کے آخر میں سمندر میں کھڑے جہازوں میں 19 لاکھ موجود تھا، جو کورونا وبا کے بعد بڑا حجم ہے۔

    جہازوں کا روٹ طویل ہونے کی وجہ سے ایندھن کی طلب میں اضافہ ہوگیا اور سنگاپور میں ایندھن لے جانے والے جہازوں کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    آئی ای اے نے خبردار کیا ہے کہ کورونا سے پیدا ہونے والے مسائل درست کرنے اور معیشت کی دھندلی تصویر سے طلب میں اضافہ ہوگا اور جہازوں کے راستوں میں رکاوٹوں سے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں مغربی کمرشل جہازوں کو ڈرونز اور میزائل کے ذریعے مسلسل نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعامر خان نے سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منائی
    Next Article سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.