تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی اسمبلی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور
    پاکستان

    قومی اسمبلی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور

    adminadminمارچ 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کو غیر قانونی قرار دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

    صدرآصف علی زرداری نے ریفرنس فائل کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اس کی پیروی کی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی رائے دینے پراُسے مبارکباد دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں برس 6 مارچ کو سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس کیس میں رائے دی تھی کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شفاف ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا اور بھٹو کے خلاف چلایا گیا ٹرائل آئین کے مطابق نہیں تھا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد سندھ اسمبلی میں ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری طور پر شہید اور قومی و جمہوری ہیرو قرار دینے کی قرارداد تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر منظور کرلی تھی۔

    اب قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ قرارداد مطالبہ کرتی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق غیر منصفانہ فیصلہ بدل دیا جائے اور انہیں سرکاری طور پر شہید قرار دیا جائے۔

    متن میں مزید کہا کہ گیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان تفویض کیا جائے اور جمہوریت کے لیے جان قربان کرنے والے کارکنان کے لیے نشانِ ذوالفقار علی بھٹو ایوارڈ قائم کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ عدلیہ میں خود احتسابی ہونی چاہیے، عدلیہ ماضی کی غلطی کو تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا لاہور ہائی کورٹ میں ٹرائل فوجی آمر ضیا الحق کے دور میں ہوا۔

    12 برس قبل 2011 میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 186 کے تحت بھٹو کی عدالتی حکم سے پھانسی کے فیصلے پر ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پرفیصلہ محفوظ
    Next Article اسرائیل کا لبنان میں کار پر ڈرون حملہ،حماس کے 2 کارکن جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.