تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » رمضان المبارک میں بھی صہیونی فورسز کی بربریت جاری ،مزید 95 فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    رمضان المبارک میں بھی صہیونی فورسز کی بربریت جاری ،مزید 95 فلسطینی شہید

    adminadminمارچ 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : اسرائیل فورسز کی جانب سے رمضان المبارک کے آغاز پربھی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، غزہ کے مختلف مقامات پر حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران 95 فلسطینی شہیدجبکہ 130 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ہٹ دھرمی کے باعث غزہ میں جنگ بندی معاہدہ بھی نہ ہوسکا، نہتے اور معصوم فلسطینی بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

    اسرائیلی فورسزکی جانب سے غزہ سٹی کے اطراف میں حملوں کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے ،تلکرم اور نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملے میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی رات ماہ رمضان کی پہلی تراویح کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سخت ناکہ بندی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ جانے والے راستوں کو بند کردیا تھا۔

    اسرائیلی پابندی کے باوجود متعدد فلسطینی نماز تراویح کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔

    ادھر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے گئے جبکہ لبنان کی حدود میں آنے والے اسرائیلی ڈرون کا حملہ بھی ناکام بنایا۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ماہ رمضان میں غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    ایک بیان میں انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا امن و سلامتی پھیلانے والا ماہ مقدس رمضان شروع ہوگیا ہے، ماہ مقدس میں بھی غزہ میں بمباری، خون ریزی اور ہلاکت خیزی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ 72 ہزار 654 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleرمضان شوگر ملز ریفرنس ، حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
    Next Article آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.