تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سلامتی کونسل یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے لیے حماس پر دباوٴ ڈالے، اسرائیل
    بین الاقوامی

    سلامتی کونسل یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے لیے حماس پر دباوٴ ڈالے، اسرائیل

    adminadminمارچ 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جنیوا: اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے 200 کے قریب یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کے لیے حماس پر دباوٴ ڈالے اورر حماس پر بھی داعش اور القاعدہ کی طرح پابندی عائد کی جائے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے امریکی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے اہم اجلاس میں کیا۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں حماس کے جنگجوؤں کے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملے میں مختلف مقامات پر اسرائیلی خواتین کو انفرادی اور اجتماعی طور جسمانی تشدد اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنائے جانے کی امریکی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ حماس کی دہشت گردی اور اسرائیلی خواتین پر جسمانی تشدد اور جنسی ہراسانی کے واقعات کی مذمت کی جائے اور حماس پر بھی داعش اور القاعدہ کی طرح پابندی عائد کی جائے۔

    امریکی سفیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں کیا کچھ ہوا۔ اس پر کوئی شک باقی نہیں، تباہی اور ظلم کے شواہد موجود ہیں۔

    اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر نے مزید کہا کہ اب صرف ایک ہی سوال ہے کہ ہم حماس کے ان جرائم کا کس طرح جواب دیتیہیں۔ سلامتی کونسل کو خاموش کھڑے رہنے کے بجائے حماس کی مذمت کرنی چاہیے۔

    اس موقع پر فلسطینی سفیر ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیل کے بارے میں کہا کہ اسرائیل غزہ سے نقل مکانی کرا رہا ہے اور غزہ کو ایسا شہر بنانا چاہتا ہے جو کسی کے رہنے کے قابل نہ رہے۔

    خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1500 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر تاحال بمباری جاری رکھی ہوئی جس میں 33 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 64 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا
    Next Article رمضان شوگر ملز ریفرنس ، حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.