اسلام آباد: نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تقرری کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو جو 19 نام تجویز کیے تھے ان میں محسن نقوی، محمد اورنگزیب، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، عطاء تارڑ، چوہدری سالک حسین شامل
علیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، مصدق ملک، شزا فاطمہ، احد چیمہ، خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ اور ریاض پیرزادہ وفاقی کابینہ کاحصہ ہیں ۔