تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میں جوان، توانا اور ہینڈسم ہوں، جوبائیڈن کا ٹرمپ کو جواب
    امریکہ

    میں جوان، توانا اور ہینڈسم ہوں، جوبائیڈن کا ٹرمپ کو جواب

    adminadminمارچ 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے ہلکے پھلکے انداز میں خود پر عمر رسیدہ ہونے کے طنز کا جواب دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے لیے بنائی گئی اشتہاری ویڈیو میں 81 سالہ جوبائیڈن نے شگفتہ انداز میں انتہائی پُرسکون اور اعتماد کے ساتھ اپنی عمر سے متعلق یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ دیکھیں میں اب تک جوان، توانا اور ہینڈسم ہوں۔

    تاہم انھوں نے خود ہی پہنستے ہوئے کہا کہ میں یہ سب کیوں کر رہا ہوں، میں کوئی جوان نہیں اور یہ ایسی کوئی راز کی بات بھی نہیں۔

    صدر جوبائیڈن نے اپنی عمر پر کیے گئے طنز کا جواب دیتے ہوئے کہ میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ بہتر سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کی بہبود کے لیے کیسے کام کیا جائے اور کار مملکت کیسی چلائی جائے۔

    امریکی صدر نے اپنے موجودہ دور حکومت سے متعلق بتایا کہ کورونا وبا کے بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملکی معیشت مضبوط کی، دواؤں کی قیمتیں کم کیں بالخصوص بزرگوں کے لیے 35 ڈالر ماہانہ پر انسولین کی قیمت مقرر کی۔

    صدر جوبائیڈن نے اپنے حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیادی ڈھانچے کا قانون پاس کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ یہ کام میں نے کرلیا اور اب ہم امریکا کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے انتخاب کی آزادی چھین لی تھی۔ ٹرمپ کا خیال تھا کہ صدر دفتر کا کام صرف ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال رکھنا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ صدر کا کام امریکی عوام کے لیے لڑنا ہے اور میں یہی کر رہا ہوں۔

    صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ میں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا قانون منظور کیا کیونکہ ہمارا مستقبل اسی پر انحصار کرتا ہے۔

    ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہن کے دوران صدر جوبائیڈن کو بوڑھا، کمزور اور عہدے کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن ’’ٹرمینل ڈیرینجمنٹ سنڈروم” کا شکار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکے پی اور پنجاب میں رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری
    Next Article انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر نے چینی پرواز کو گھنٹوں تک تاخیر کا شکار کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.