چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہوگا، ہم یہاں سے مایوس نہیں لوٹ رہے، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
بیرسٹرگوہر نے کہا کہ آصف زرداری مفاہمت نہیں، مفادات کابادشاہ ہے، عارف علوی کا مستقبل اچھا ہوگا، بطور صدر بہت اچھا پرفارم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک ان سب کوخیرات میں بانٹ کر دیا جارہا ہے، ان لوگوں کو لایا جارہا ہے جو قانونی طور پرعہدوں پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔
بیرسٹرگوہر علی خان نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کے لیے اچھا شگون نہیں ہوگا، آئینی عہدوں پرغیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے، 2 خاندان ملک کے جمہوری عہدوں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔