سینیٹ سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل حکام نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اسلام آباد بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
جیل حکام نے مؤقف اپنایا کہ حکومت اور وزارت داخلہ کی طرف سے ابھی تک اجازت نامہ نہیں ملا، اجازت نامہ آنے تک اعجاز چوہدری کو سینیٹ نہیں بھیجا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔