پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سویلین صدر دوسری بار منتخب ہونے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو جن مسائل کا سامنا ہے، اس کے لیے آصف زرداری جیسی سوچ کا صدر ہونا ضروری ہے۔
حسن مرتضی نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنی صدرات میں ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ کھولا، بلوچستان کو قومی دھارے میں لے کر آئے۔