خیبرپختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جبکہ اسمبلی کے اطراف 300 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، آر آر ایف، بی ڈی یو، سنیفرڈاگ ٹیمیں موجود ہیں۔
سی سی پی او سید اشفاق انور نے بتایا کہ تمام داخلی و خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے متبادل روٹس کا بندوست کیا گیا ہے۔