رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حالات بتائیں گے کہ ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ چلیں گے یا نہیں۔
صدارتی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان عشائیے میں گئے تھے، میں نہیں گیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ کس معاہدے کے ساتھ ووٹ دے رہے ہیں؟ جواب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دعاؤں کے ساتھ، اس امید کے ساتھ کہ حکمران تمام پاکستانیوں کو برابر سمجھیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اختلافات تو سیاست میں ہوتے ہیں، ہمارے مطالبات کی راہ میں یہ جاگیردارنہ جمہوریت رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالات بتائیں گے کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ چلیں گے یا نہیں، اگر ہمارے ساتھ دھوکا ہوا تو ہم بھی تیاری کر رہے ہیں، ہم جمہوریت کے ساتھ دھوکہ نہیں ہونے دیں گے۔