تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب 4 اراکین نے حلف اٹھا لیا
    سیاست

    قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب 4 اراکین نے حلف اٹھا لیا

    adminadminمارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی گنتی کی ہدایت کی۔

    نعد ازاں نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکر نے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ بعد ازاں منتخب ارکان نے حلف کے بعد ممبرز آف رول پر دستخط کیے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینا غیر آئینی اور توہین عدالت ہے، ہم فارم 47 کے تحت زبردستی جتوانے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور یہ اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری 180 ممبرز اسمبلی میں نہیں آتے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کی عالمی دن پر غیر آئینی حلف لیکر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکا مارا گیا۔

    بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، ہمیں اس کوٹے کے مطابق مخصوص نشستیں ملنی ہیں۔

    انہوں نےمزیدکہاکہ ہم نے چار مختلف درخواستیں الیکشن کمیشن کو بھیجیں، الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو فیصلہ کیا مگر اس کا 4 مارچ کو اعلان کیا جس پر ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکم امتناع ختم ہونے سے پہلے حلف لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ہمیں الیکشن کمیشن یا پشاور ہائی کورٹ کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا جبکہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج جن ارکان نے حلف لیا ان میں خیبرپختونخوا کا کوئی رکن شامل نہیں کیونکہ پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں گیا، لاہور ہائی کورٹ نے حلف نہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پنجاب سندھ اور بلوچستان پر نہیں ہوتا۔

    بعد ازاں ایک ممبر نے ایوان میں سگریٹ نوشی کی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ممبر نے اسمبلی ہال کے اندر سگریٹ پیا ہے۔

    اس کے بعد خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 13مارچ دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب میں رمضان کے چاند سے متعلق ماہرین فلکیات نے اہم پیش گوئی کردی
    Next Article پاکستانی خواتین نے اپنی ذہانت اور قابلیت سے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایاوزیراعظم شہباز شریف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.