تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا ،ایک ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے، اپنی حدود میں رہو، فضل الرحمان
    سیاست

    ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا ،ایک ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے، اپنی حدود میں رہو، فضل الرحمان

    adminadminمارچ 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا بلکہ اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دیا جائے، ہم ایک ادارے کی ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہٰذا اپنی حدود میں رہو۔

    لاہور میں جمعیت علمائے اسلام پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اخلاقی اور فکری بنیاد پر ایک قوم رہنے دو، ہمیں جبر کی بنیاد پر ایک قوم نہیں بنایا جاسکتا، اسٹیبلشمنٹ سن لے یہ فضل الرحمان کی بھی آواز ہے اور ہماری جماعت کی بھی آواز ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کسی ادارے کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم ایک ادارے کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے لہٰذا اپنی حدود میں رہو، گاؤں،گاؤں اور دیہات میں جا کر عوام کو اپنے پسندیدہ لوگوں کو ووٹ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میری جماعت کو کہا جاتا ہے کہ فلاں امیدوار کو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں، اگر ہم نے ثبوت پیش کیے تو آپ کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں اس ملک کو بنگال کے حالات کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں، پارلیمنٹ کی حیثیت ایک نمائشی ادارے کی ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کفر قرار دینے والوں سےلڑ رہے ہیں لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، اگر دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہے گی تو پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو بیٹھے گی۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کے مفہوم کا تعین اکابر علمائے کرام کے مشورے سے کیا ہے، ہمیں جمہوریت کے مطابق تسلسل سے چلنے کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی مرضی سے لائی جا رہی ہے تاکہ پارلیمنٹ مغرب کے مفادات کا تحفظ کرے، حکمرانوں سے توقع مت رکھیں یہ اپنے مرنے سے پہلے اپنی غیرت دفن کرچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان اور فلسطین میں اپنے کردار کے بعد کس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، امریکا کو معلوم ہے کہ یہی لوگ ہمارے لیے مشکل پیدا کرسکتے ہیں، ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ پارلیمنٹ سے باہر بھی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا منشور ہے کہ ہم محکوم لوگوں کی آواز بنتے ہیں، میں نے شہباز شریف سے کہا کہ اپوزیشن میں آجاؤ کہیں ہماری تحریک کا نشانہ آپ نہ بن جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھاندلی سیاسی جماعتوں نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے کی ہے، بہت سی جماعتوں کو میدان کی جلدی ہے لیکن آپ کو پتا ہے کہ میدان ہمارا ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمیدان میں سفارش نہیں پرفارمنس سے جگہ بنتی ہے، محمد حفیظ
    Next Article جسٹس مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، سپریم جوڈیشل کونسل کی برطرفی کی سفارش
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.