تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چین نے غزہ میں جاری جنگ کو تہذیب انسانی کے لئے باعث شرم قرار دے دیا،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
    بین الاقوامی

    چین نے غزہ میں جاری جنگ کو تہذیب انسانی کے لئے باعث شرم قرار دے دیا،فوری جنگ بندی کا مطالبہ

    adminadminمارچ 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ: چین نے غزہ میں جاری جنگ کو ’ تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب انسانی کے لیے باعث شرم ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جاسکتا۔

    چینی وزیرخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور وہاں جاری ظلم و جبر کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے اور اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے فوری انسانی ریلیف کو ممکن بنائے۔

    خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانےو الی کوششوں کے باوجود جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے حماس پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان کے آغاز سے قبل اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلے، تاہم مصر میں موجود ثالثوں کو جنگ بندی پر مذاکرات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ادھر اقوام متحدہ خبردار کرچکی ہے کہ جنگ کے باعث غزہ میں محصور فلسطینیوں کو جلد ہی قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری جنگ میدانوں سے نکل کر اب اس شہری علاقے تک محدود ہوگئی ہے جہاں عمارتوں اور مکانات کی جگہ ملبے کا ڈھیر نظر آتا ہے، اور یہ جنگ غزہ کی 24 لاکھ کی آبادی کی تباہی اور بربادی کا باعث بن رہی ہے۔

    اسرائیلی فوج غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے جس کی وجہ سے وہاں محصور آبادی کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے گذشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق خوراک کی قلت اور پانی کی کمی کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔

    خیال رہےکہ غزہ پر جاری اسرائیل کے وحشیانہ فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک 30717 فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں تین فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا
    Next Article ’کیفے چائے والا‘ انٹرنیشنل برانڈ بننے والا ہے، سوشل میڈیا اسٹار کا انکشاف
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.