تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بھارتی سکول میں اے آئی استانی متعارف کرا دی گئی
    بین الاقوامی

    بھارتی سکول میں اے آئی استانی متعارف کرا دی گئی

    adminadminمارچ 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیرالا: بھارت کے ایک اسکول میں تدریس کے عمل کو ایک نئی شکل دینے کے لیے اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس، مصنوعی ذہانت) استانی متعارف کرا دی گئی۔

    بھارتی ریاست کیرالا کے شہر تھروننتھمپورم میں متعارف کرائی جانے والی آئرس نامی اس اے آئی روبوٹ استانی کو میکرلیبز ایجوٹیک کی شراکت سے بنایا گیا ہے اور ممکنہ طور پر اس ریاست اور پورے ملک میں پہلا انسان نما روبوٹ استاد ہے۔

    مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ اختراع لادووایل تھنگل چیریٹیبل ٹرسٹ کے ایک منصوبے کے ٹی سی ٹی ہائیر سیکنڈری اسکول میں متعارف کرایا گیا ہے۔ آئرس اٹل ٹِنکرنگ لیب پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروجیکٹ 2021 میں این آئی ٹی آئی آیوگ کی جانب سے پیش کیا گیا جس کا مقصد اسکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا تھا۔

    میکرلیبز کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں مختلف زبانیں بولنے والی اس اے آئی استانی کی صلاحیتوں کو دِکھایا گیا ہے۔

    آئرس مختلف مضامین سے متعلقہ پیچیدہ سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے علاوہ اس میں وائس اسسٹنس (ایسا سافٹ ویئر جو آواز سن کر امور انجام دیتا ہے) اور انٹریکٹیو لرننگ ایکسپیرئنس کی خصوصیات شامل ہے۔ جبکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کے لیے آئرس میں پہیے بھی لگائے گئے ہیں۔

    کیرالا کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ اقدام ریاست کے تعلیمی منظرنامے میں واضح تبدیلی ہے۔ آئرس کے اندر مختلف اندازِ تعلیم مہیا کرنے اور طلبا کے لیے تعلیم کو مزید دلچسپ بنا کر پیش کرنے صلاحیت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیرو کے وزیراعظم آڈیو لیک ہونے پر عہدے سے مستعفی
    Next Article پاکستا ن کا ماہ صیام کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.