تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مہسا امینی کے بعد ایران میں پھانسی کی سزا کی شرح میں اضافہ
    بین الاقوامی

    مہسا امینی کے بعد ایران میں پھانسی کی سزا کی شرح میں اضافہ

    adminadminمارچ 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران:ایران میں 2022 میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت اور پھر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد پھانسی پانے والے افراد کی تعداد میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2023 کے دوران 834 افراد کو پھانسی دی گئی، یہ تعداد دو دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں ایران میں پھانسی کی سزا میں 43 فیصد اضافہ ہوا اور گذشتہ برس 834 افراد کو تختہ دار پرلٹکایا گیا۔

    ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس ( آئی ایچ آر ) اور پیرس میں واقع ٹوگیدر اگینسٹ دی ڈیتھ پینلٹی ( ای سی پی ایم ) نامی انسانی حقوق کے گروپوں کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی موت کے بعد ہونےو الے ملک گیر پُرتشدد احتجاج کے ردعمل میں پھانسی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    ان پھانسیوں میں سے 9 کا تعلق 2022 کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز پر حملوں سے تھا تاہم دیگر جرائم کے تحت دی جانے والی پھانسی کی سزا میں بھی اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 2023 میں جن افراد کو پھانسی پر لٹکایا گیا ان میں سے نصف سے زائد ( 471 ) کو منشیات سے منسلک جرائم کے تحت یہ سزا دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق 834 افراد میں سے 167 افراد ایران کے جنوب مشرق میں رہائش پذیر سنی بلوچ اقلیت سے تعلق رکھتے تھے۔

    بیشتر قیدیوں کو پھانسی جیلوں کے اندر دی گئی تاہم 7 مجرموں کو سرعام پر پھانسی پر لٹکایا گیا۔

    گذشتہ سال پھانسی پانے والے افراد میں 22خواتین بھی شامل تھیں جو گذشتہ عشرے میں خواتین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان میں سے 15 خواتین کو قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس اقوام متحدہ نے پُرتشدد احتجاج کی لہر کے بعد ایران میں دی جانے والی پھانسیوں کو ’ ریاستی منظوری سے ہونےوالی ہلاکتیں‘ قرار دیا تھا۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے تشکیل دیے گئے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ایرانی حکام سے ملاقات میں 2022 کے احتجاج میں حصہ لینے کی پاداش میں موت کی سزا پانے والے افراد کی پھانسی پر عمل درآمد روک دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس پر ردعمل دیتے ہوئے ایران نے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی تشکیل کو ’ کُلی طور پر سیاسی اور ناقابل قبول اقدام ‘ قرار دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبھارت میں پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح کل ہوگا
    Next Article عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان پر ہونی چاہئیں ،چیف جسٹس
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.