تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سپریم کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق مبہم شقوں کی نشاندہی کردی ، اسلامی نظریاتی کونسل
    پاکستان

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق مبہم شقوں کی نشاندہی کردی ، اسلامی نظریاتی کونسل

    adminadminمارچ 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے شہری کی ضمانت کے فیصلے میں قادیانیوں سے متعلق دی گئی مبہم شقوں کی نشان دہی کرتے ہوئے فیصلے کو جامع بنانے کے لیے تجاویز پیش کردی ہیں۔

    اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد چئیرمین قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا کونسل کے اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ کونسل نے فیصلے کی ان شقوں کی نشان دہی کی جن سے ابہام پیدا ہوا اور کونسل نے فیصلے کو جامع بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کردی ہیں اور یہ تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کردی جائیں گی۔

    قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ریویو پٹیشن کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کو رائے کے لیے بھیجا گیا تھا، کونسل نے فیصلے کی ان شقوں کی نشان دہی کی جن سے ابہام پیدا ہوا۔

    صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جس ابہام کی نشان دہی ہوگئی ہے وہ کیا ہے، جس پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور جسٹس ظہیر کے فیصلے کے ساتھ ملاکر سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھا جانا چاہیے۔

    قبلہ ایاز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آیات کا دیا گیا حوالہ برمحل نہیں۔

    چیئرمین نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ اس کونسل کا آخری اجلاس تھا،12 اراکین کی رکنیت ختم ہو رہی ہے،کونسل نے اپنے آخری اجلاس میں قادیانیوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا۔

    قبلہ ایاز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کونسل نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے خط کے جواب میں حکومت کو گلگت بلتستان میں امن و امن کے حوالے سے تجاویز دی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں امن وامان یقین بنانے کے لیے ایک مؤثر علما بورڈ تشکیل دیاجائے اور یہ علما بورڈ مستقل طور پر اپنا کام جاری رکھے۔

    اس موقع پر علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون جتنی آزادی جس کو دیتا ہے وہی ملنی چاہیے، قادیانی غیر مسلم ہیں اور مکہ مدینہ نہیں جاسکتے، بہت سے ممالک میں بھی قادیانی غیر مسلم ہیں۔
    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ خاتون کے عربی زبان سے ملتے جلتے لباس والے معاملے میں مسلم اور غیر مسلم نے اچھا کردار ادا کیا، پولیس فورس کو کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس پی کو پوری قوم کی ہیرو رہنے دینا چاہیے، چند خواتین کو لاہور واقعے پر نامناسب راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل رمضان میں ناجائز منافع خوری کے خلاف ایک طرح سے فتوی دیتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبینکاک کا اصل مقامی طویل ترین نام سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے؟
    Next Article وفاقی کابینہ کی تشکیل،ن لیگ میں مشاورت،پارٹی کی سینئر قیادت کابینہ کا حصہ ہوگی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.