اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنے رائے کل سنائے گی۔
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنی محفوظ کردہ رائے کل ( 6 مارچ کو ) سنائے گی۔
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔
یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔