اسلام آباد:سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اس نازک وقت میں اپنی قوم کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔دعا ہے کہ پاکستان خوشحال اور ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔
سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے نگران وزیراعظم کے طور پر میرا دور ختم ہونے پر میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے اس ترقی پر فخر ہے جو ہم نے ملکر کی ہے، آنے والی حکومت کی کامیابی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں پاکستان کی رہنمائی کریں گے۔
سابق نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان خوشحال اور ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔