اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کا ووٹ مانگنے والوں سے 15 سال کا حساب مانگیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے، کنواں پیاسے کے پاس نہیں آتا، جو صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں انہوں نے ہم سے رجوع نہیں کیا، ہماری کسی سے ازلی لڑائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب صدارتی الیکشن کے امیدوار ووٹ مانگنے آئیں گے تو ان سے 15سالوں کا حساب مانگیں گے، محمود اچکزئی ذاتی طور پر ناراض ہیں کسی بات پر جس کا انہوں نے شدید ردعمل دیا ہے، محمود اچکزئی کے ردعمل کو سیاست نہیں کہتے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہر بات کہنے اور پہنچانے کے طریقے ہوتے ہیں، صدارتی امیدوار پہلے الیکشن لڑنے کا اپنا مقصد بیان کریں، صدر بننے کے بعد کیا کریں گے، مختلف علاقوں کی امنگوں کو کیسے وفاق تک پہنچائیں گے؟