تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » 2 سروں والے شخص کی 15سال بعد کامیاب سرجری،نارمل زندگی کی طرف لوٹ آیا
    بین الاقوامی

    2 سروں والے شخص کی 15سال بعد کامیاب سرجری،نارمل زندگی کی طرف لوٹ آیا

    adminadminمارچ 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دہلی: بھارت سے تعلق رکھنے والے 2 سروں والے شہری کی 15سال بعد کامیاب سرجری سے مریض نارمل زندگی کی طرف واپس آ گیا۔

    بھارت میں ایک شخص کےسرکےساتھ پیدا ہونےوالی ٹیومرنے پندرہ سال تک اسے جسمانی اور نفسیاتی اذیتوں میں متبلا کیے رکھا،آخر کار مشکل سےدوچار بھارتی کو ڈاکٹروں کی مدد سے مریض کواپنے ایک اضافی سر سےنجات مل گئی۔

    مریض نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے15سال قبل پہلی بار اپنے سر پر ایک چھوٹی سی گلٹی دیکھی جب اس کی عمر24 سال تھی، وقت کے ساتھ اس کا سائز بڑھتا گیا اور یہ تقریبا سر کے برابر ہوگیا اور اس کا سائز 20 سینٹی میٹرتک پہنچ گیا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے زیادہ تر ٹیومر غیرمعمولی نوعیت کے ہوتے ہیں تاہم ان میں سے کچھ کینسر کے ہوسکتےہیں اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں، سائنس دان ابھی تک اس کیفیت کی وجوہات کے بارے میں یقین نہیں کر سکے لیکن تحقیق کے مطابق ڈی این اے کی تبدیلیوں سے ٹیومر بن سکتا ہے۔

    سرجری کو سامی ٹیومر کے علاج کا ایک مؤثر طریقہ بھی کہا جاتا ہے، بعض ڈاکٹر سرجری سے گریز کرتے ہیں، لیکن ہندوستانی مریض کے معاملے میں ٹیومر اتنا بڑا تھا کہ اس نے بیرونی حصے کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا، یہ ٹیومر اندر سے کھوپڑی کے ایک حصے کے اندر سے پھیل گیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ٹیومر کا دباؤ کھوپڑی کی بنیاد پر موجود 4 سینٹی میٹر تک کی ہڈی کو تباہ کر سکتا ہے ، یہ سرجنز کے لیے ایک چیلنج تھا، کیونکہ دماغ میں قریبی خون کی شریانوں کو خطرہ لاحق تھا اور معمولی غلطی مریض کے لیے جان لیوا ہوسکتی ہے۔

    طویل غور وخوض کے بعد ڈاکٹروں نے سرجری کی مدد سے ٹیومر کو ہٹانے اور سر کو دوبارہ ایک ساتھ سلائی کرنے میں کامیاب ہو گئے، مریض برسوں بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو گیا۔

    آپریشن کرنے والے سرجنز کا کہنا تھا کہ ٹیومر کی وجہ سے کئی سال مریض کو گردن میں شدید درد، سونے میں دشواری اور اعضاء میں کمزوری کا سامنا کرنا پڑا جس سے اسے چلنے پھرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وہ بیماری کی حالت میں تکلیف کے ساتھ ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا بھی سامنا کرتا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سکیورٹی وفد کی پاکستان آمد
    Next Article پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.