تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » صدراتی الیکشن میں حمایت کیلیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے، مراد علی شاہ
    سیاست

    صدراتی الیکشن میں حمایت کیلیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے، مراد علی شاہ

    adminadminمارچ 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر کے انتخاب میں آصف زرداری کیلیے ووٹ اور حمایت مانگنے کیلیے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے اس امر کا اظہار سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر فریال تالپور، ناصر حسین شاہ، آغا سراج درانی، وقار مہدی، سعید غنی، شرجیل میمن، نثار کھوڑو، قائم علیشاہ، نادر مگسی سمیت 30 سندھ اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر پیپلزپارٹی رہنما موجود تھے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے بطور پریذائڈنگ افسر کاغذات نامزدگی وصول کئے۔

    وزیر اعلی مراد علی شاہ صدارتی انتخاب کے لئے آصف زرداری کے تجویز کنندہ جبکہ ناصر حسین شاہ تائید کنندہ کی حیثیت سے پریزائڈنگ افسر کے روبرو پیش ہوئے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے کاغذات ہم نے جمع کروائے اب چار مارچ کو اسلام آباد میں اسکروٹنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کے لئے بھی سب سے درخواست کی ہے، اب صدر کے انتخابات کیلیے ایم کیو ایم سے بھی ہم ووٹ مانگنے کیلیے جائینگے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہماری بلدیاتی حکومت اس وقت بااختیار ہے، ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ اور معاہدہ پنجاب کی بلدیاتی حکومت کیلیے ہو۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔
    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاے این پی کاصدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان
    Next Article بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں کے لئے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.