تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملے، 30 فلسطینی شہید
    بین الاقوامی

    غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملے، 30 فلسطینی شہید

    adminadminفروری 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ : غزہ پر اسرائیلی فورسز کی بربریت بدستور جاری ہے، نصیرات، بوریج اور خان یونس پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملوں میں 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    قطری میڈیا کے مطابق بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب وسطی غزہ میں نصیرات اور بوریج کیمپوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 25 افراد شہید ہوئے، ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کو دیر البلاح کے الاقصیٰ شہدا ہسپتال لے جایا گیا جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی ۔

    اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والے پناہ گزین کیمپوں میں مزید درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہیں ۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں بھی رات بھر گولہ باری جاری رکھی، غزہ کے یورپی ہسپتال کو اسرائیلی گولہ باری سےجاں بحق ہونے والے5افراد کی نعشیں موصول ہوئی ہیں، ایمبولینس کا عملہ جاری حملوں کی وجہ سے مزید نعشوں تک نہیں پہنچ سکا۔

    ادھر اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ فلسطینی قحط کے دہانے پر ہیں، 30 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں سے نہیں حماس سے لڑ رہا ہے۔

    دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے دوطرفہ تبادلے کا معاہدہ رمضان المبارک سے پہلے ہونے کا قوی امکان ہے۔

    اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مصری اور قطری ثالثوں نے تصدیق کی ہے کہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط 10 مارچ سے پہلے ہو جائیں گے، دونوں ثالثوں نے امریکا کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

    واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی بمباری کے دوران کم از کم 29 ہزار 878 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترک صدر کی روس اوریوکرین کے درمیان امن مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش
    Next Article طوفانی بارشوں کے باعث گوادر آفت زدہ قرار
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.