تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جوبائیڈن نے پرائمری انتخابات میں کامیاب کرلی ، اسرائیل غزہ جنگ پرمخالفت کا سامنا
    امریکہ

    جوبائیڈن نے پرائمری انتخابات میں کامیاب کرلی ، اسرائیل غزہ جنگ پرمخالفت کا سامنا

    adminadminفروری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی لیکن نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی حمایت پرمخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

    قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشی گن (جہاں عرب نژاد امریکیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے) غزہ میں اسرائیلی جنگ کے حوالے سے پالیسی پر یہاں کے ڈیمو کریٹس اور خصوصا عرب امریکیوں میں خاصی ناراضگی موجود ہے۔

    صدر جوبائیڈن جنہیں دوسری بار صدراتی انتخاب میں منظوری لینے کے لیے اگرچہ کسی بڑے مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے مگر مشی گن میں مشکلات کا خطرہ درپیش ہے۔

    ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ابتدائی گنتی میں بائیڈن کو ڈیموکریٹک ووٹروں میں 79 فیصد حمایت حاصل تھی جبکہ 16 فیصد شہریوں نے کسی کو ووٹ نہیں دیا۔

    27 فروری کے پرائمری انتخابات کے موقع پر سرگرم کارکنوں کی مشی گن کے رہائشیوں نے احتجاج کے طور پر جوبائیڈن کو ’ غیر پابند ’ ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تاکہ جوبائیڈن پر اسرائیل سے متعلق پالیسی کے سبب دباؤ ڈالا جا سکے اور انہین فوری جنگ بندی کے لیے مجبور کریں۔

    مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری انتخابات میں 14 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، 20ہزار سے ذائد لوگوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے بائیڈن کے خلاف احتجاجاً ’غیر پابند‘ ووٹ دیا۔

    اندازے کے مطابق اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست میں ری پبلکن صدارتی پرائمری الیکشن میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی، ٹرمپ کی جیت کے بعد وائٹ ہاؤس میں ان کے امیدوار بننے کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے ، ان کے مدمقابل نکی ہیلی دوسرے نمبر پررہیں۔

    ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ری پبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کو نکی ہیلی کے 32 فیصد کے مقابلے میں 64 فیصد حمایت حاصل تھی۔

    مشی گن کے آنے والے 5 نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جہاں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان دوبارہ سخت مقابلہ متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ سال 2020 کے انتخابات میں مشی گن میں جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو محض 2.8 فیصد پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمریم نواز کی خاتون اہلکار کا دوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو مرکز نگاہ بن گئی
    Next Article جاپان کی پاکستان کو الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد،دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے کا عزم
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.