لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری بنانے پر قیمتی تحفہ دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے پچھاڑ دیا تھا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، زلمی کے کپتان بابر اعظم 63 گیندوں پر 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی نے قیمتی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماڈل کی گاڑی کو پہلی بار بابر اعظم چلائیں گے جو پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔