تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا، بیرسٹر گوہر
    سیاست

    مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا، بیرسٹر گوہر

    adminadminفروری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔ امید ہے الیکشن کمیشن عوام کی امنگوں کے مطابق اپنا فیصلہ سنائے گا۔
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام نے اپنا فیصلہ 8 فروری کو سنا دیا، الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے، الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ نہیں کیا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر بار الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کیا، پی ٹی آئی کے 86 امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 90 ایم پی اے نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ میں 9 ایم پی اے جبکہ پنجاب میں ہمارے 107 ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی۔
    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ اسمبلی کا سیشن غیر قانونی طریقے سے ہوا، وفاقی اسمبلی کا سیشن بھی غیر قانونی ہوگا، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کل ریزرو سیٹوں کا بہتر فیصلہ کرے، مخصوص نشستوں کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا۔
    اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم امید ہے کرتے ہیں الیکشن کمیشن اس بار حقائق، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔ بنارسی ٹھگ اپنا حصہ لینے آئے تھے، یہ سمجھتے ہیں پاکستان میں ان کا حصہ وراثتی طور پر موجود ہے۔
    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انسان میں کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، ایک مینڈیٹ چور کو پنجاب میں راتوں رات وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا، اب وفاق میں بھی یہی کوشش ہو رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب
    Next Article سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتی، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں، اعظم نذیر تارڑ
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.