تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعلی پنجاب کاانتخاب آج ہوگا، مریم نواز اور رانا آفتاب مدمقابل
    سیاست

    وزیراعلی پنجاب کاانتخاب آج ہوگا، مریم نواز اور رانا آفتاب مدمقابل

    adminadminفروری 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب مدمقابل ہیں، مریم نواز کو پنجاب اسمبلی میں واضح عددی برتری حاصل ہے جس کی وجہ ان کی وزیر اعلیٰ بننے کی پوزیشن واضح ہے۔

    گزشتہ روز قبل پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوا اور دونوں عہدے (ن) لیگ نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے، اس طرح وزارت اعلیٰ کیلئے بھی مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل رانا آفتاب بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج صبح 11 بجے ہونے والے اسمبلی اجلاس میں ہو گا۔

    اسمبلی ارکان ایوان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، انتخابی شیڈول کے مطابق دونوں امیدواروں نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دونوں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، سکروٹنی کے بعد مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دئیے گئے ہیں۔

    جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز کے سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب ہی وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیں گے، سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب سے قبل میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا تاہم حلف نہ اٹھائے جانے پر ان کی جگہ رانا آفتاب کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا۔

    دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر آج خاتون وزیر اعلیٰ کی توہین کی گئی تو برداشت نہیں ہو گا، امید ہے آج کے اجلاس میں کوئی بدمزگی نہیں ہو گی اور مخالفین ن لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں گے، کل حافظ فرحت پنجاب اسمبلی تشریف لائے تھے، انہوں نے بے ہودگی کا مظاہرہ کیا، یہ ہاوٴس بنی گالا نہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا، اجلاس آج صبح نو بجے پنجاب اسمبلی میں ہو گا جس میں پیپلز پارٹی، (ق) لیگ، آئی پی پی کے ارکان کو بھی مدعو کیا ہے، ارکان اسمبلی کو اسمبلی لابی میں ناشتہ دیا جائے گا۔
    انتخاب کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب آج 2 بجے گورنر ہاوٴس میں ہوگی، حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے لیگی اور اتحادی ارکان پنجاب اسمبلی کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے، ارکان اسمبلی کو الحمرا گیٹ سے گورنر ہاوٴس میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمعمر خواتین پر مشتمل ریپنگ گروپ کے دنیا بھر میں چرچے
    Next Article پنجاب اسمبلی اجلاس ، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ایوان سے واک آوٴٹ کردیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.