قاہرہ: متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان بحیرہ روم کے پریمیم شہر راس الحکمہ میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد اعلان کیا ہے شمال مغربی ساحل پر واقع راس الحکمہ قصبے کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 35 بلین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔
مصر کے وزیرِاعظم مصطفیٰ مدبولی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سرمایہ کاری کی مد میں پیشگی 15 ارب ڈالر ادا کرے گا جب کہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔