اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے مطابق کاغذات نامزدگی 25 فروری کو شام پانچ بجے تک جمع کروائے جائیں گے اور وزیر اعلیٰ کا انتخاب 26 فروری بروز پیر کو ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک امیدوار ہونے پر بھی انتخاب بذریعہ ڈویژن ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے مسلم لیگ(ن) کی جانب سے مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔