تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » میرے خیال سے خان صاحب نے خود شہباز شریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا، بلاول بھٹو
    سیاست

    میرے خیال سے خان صاحب نے خود شہباز شریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا، بلاول بھٹو

    adminadminفروری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں دھاندلی کے الزامات بلیک میلنگ کے لیے لگا رہی ہیں اور ہم اس بلیک میلنگ میں ہرگز نہیں آئیں گے۔میرے خیال میں بانی تحریک انصاف نے شہباز شریف کے مقابلے میں اپنا وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 12 سالہ کارکن کے لواحقین سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اب سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی) کو اپنے کارکنان سے سچ بولنا چاہے کیونکہ اُن کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا راستہ روکا ہی نہیں اور نہ ان کے پاس وہ نمبر ہیں کہ حکومت بناسکیں، اگر شہباز شریف وزیراعظم بننے جارہے ہیں تو وہ ہمیں اور پی ٹی آئی کو شکریہ ادا کریں گے، میرے خیال سے خان صاحب نے خود شہباز شریف کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا البتہ پاکستان میں بحران بڑھے گا، جس سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا، اس خط کی بعد عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ بھی سامنے آگیا ہے کیونکہ انہیں ملکی مفاد سے زیادہ اپنی سیاست عزیز ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے ضلع وسطی سمیت دو علاقوں میں الیکشن کے دوران پُرتشدد واقعات میں ہمارے دو کارکنان شہید ہوئے اور الٹا بارہ سال شہید بچے کے اہل خانہ کے خلاف پرچہ کاٹ دیا گیا، انتخابی مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ میں حکومت بننے کے بعد ہم الیکشن کے دوران ہونے والے تمام پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے اور ملوث افراد کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دلوا کر اپنے کارکنان سمیت سب کو انصاف دلوائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوسکیں۔

    سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ’ہمیں بتائیں تو سہی کن سیٹوں پر دھاندلی ہوئی، کیا میری لاڑکانہ والی سیٹ پر دھاندلی ہوئی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دھاندلی کے الزامات بلیک میلنگ کے لیے لگا رہی ہیں اور ہم اس بلیک میلنگ میں ہرگز نہیں آئیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں دو صوبائی نشستوں پی ایس 124 اور پی ایس 125 پر فارم 45 کے مطابق پی پی فاتح ہے مگر یہاں ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی اور نشستیں کسی اور کو دے دی گئیں، ہم ثبوت کے ساتھ قانونی جنگ لڑیں گے، امید ہے انصاف ملے گا اور اگر انصاف نہ ملا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو دھاندلی کے بغیر جیت نہیں سکتے اور جن کی پوری سیاست دھاندلی پر مبنی ہے وہ احتجاج کررہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleروزانہ مراقبے کی عادت کے ذہنی تندرستی پر مثبت اثرات
    Next Article ن لیگ کے ملک محمد احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.