پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کر لیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلی کی جانب سے موصول سمری پر دستخط کردیے۔
گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ اسلام آباد میں تھا، گورنر ہاؤس پہنچتے ہی وقت ضائع کیے بغیر سمری پر دستخط کردیے۔
28 فروری کو 11 بجے نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھائیں گے۔