تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا،نوازشریف
    سیاست

    ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا،نوازشریف

    adminadminفروری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں،آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ، ستارے ہمیشہ اندھیرے میں زیادہ چمکتے ہیں ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا۔

    چیئرمین شریف میڈیکل ٹرسٹ میاں نوازشریف نے شریف میڈیکل ٹرسٹ سٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب شہبازشریف ،گورنر پنجاب،اساتذہ اورینگ ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اس پروقار تقریب میں شرکت پر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے، میں اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، اساتذہ کی محنت نے تمام طلبا کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔

    نوازشریف نے کہاکہ طلبا کے والدین ان کی اس کامیابی میں برابر کے شریک ہیں، شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا گیا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے 100فیصد میرٹ کی شرط ہے شریف میڈیکل کالج میں سفارش نہیں میرٹ کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے،آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ، ستارے ہمیشہ اندھیرے میں زیادہ چمکتے ہیں، آپ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کو رحم دل بنائیں ، نوجوان ملک کو آگے تک لے کرجائیں گے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں ، آپ نے اصلاح اور معاشرے میں بہتری کیلئے دل لگا کر محنت کرنی ہے، آپ نے خود کو انتشار،گالی گلوچ اور بدتہذیبی سے دور رکھنا ہے، اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چیئرمین شریف میڈیکل ٹرسٹ نوازشریف صاحب اورنامزد وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ کوسلام پیش کرتا ہوں، ہمارے والد محترم میاں محمد شریف نے یہ پودا لگایا جو آج درخت بن چکا ہے ، جن کو آج میڈلز اور سرٹیفکیٹ ملے یہ ان کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں موجود عظیم والدین، قوم کے معماروں اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج یہاں ہزاروں طلبا خدمت کیحصول کیلئے محنت کررہے ہیں، آپ کا پیشہ مسیحائی ہے،عملی میدان میں جاکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ صحت ،بیماری ،زندگی اور خوشی، غمی اللہ کے ہاتھ میں ہے، آپ کے ذریعے جو مریض صحت یاب ہوں گے وہ قیامت تک دعائیں دیں گے، اس مقدس پیشے کا یہی نچوڑ ہے کہ آپ نے ذاتی پسند ، ناپسند کوبالائے طاق رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلبنانی حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کے پیش نظر مشقیں جاری ہیں،اسرائیلی فوج
    Next Article چین کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.