تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ، نومنتخب ارکان کاحلف ،اپوزیشن کااحتجاج
    سیاست

    سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ، نومنتخب ارکان کاحلف ،اپوزیشن کااحتجاج

    adminadminفروری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں نومنتخب ارکان اپنی رکنیت کا حلف لیں گے ۔
    سندھ اسمبلی کا ایوان 168 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 130 جنرل جبکہ 29 خواتین اور 9 اقلیت کی نشستیں مخصوص ہیں۔
    الیکشن کمیشن 163 ارکان سندھ اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرچکا ہے جس میں خواتین کی 27 اور اقلیت کی 8 نشستیں ہیں۔ دو نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گا کیونکہ ایک رکن اسمبلی کا انتقال ہوگیا اور حافظ نعیم الرحمن نے اسمبلی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    پیپلزپارٹی 114 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی اور ایم کیوایم 36 ارکان کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے 3، جماعت اسلامی 1 اور 9 ا?زاد ارکان بھی ایوان کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

    ادھر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان رکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں۔ مظاہرین میں خواتین بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے آگے بڑھے لیکن پولیس نے انہیں سندھ اسمبلی کی جانب بڑھنے سے روک دیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ، جماعت اسلامی (جے آئی)، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)، پی ٹی آئی کے اراکین نے آج حلف نہ اٹھانے اور اسمبلی کے باہر پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ہے، یہ لوگ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ٹربیونل میں جائیں۔

    یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں 60 ارکان پہلی مرتبہ ایوان کا حصہ بن رہے ہیں۔ ہیر اسماعیل سوہو واحد خاتون رکن ہیں جو مسلسل پانچویں مرتبہ رکن منتخب ہوئیں۔ آٹھویں مرتبہ منتخب ہونے والے قائم علی شاہ بلدیات، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی نے اویس قادر شاہ اور ایم کیو ایم نے صوفیہ شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پیپلز پارٹی نے نوید انتھونی اور ایم کیوایم نے راشد شاہ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اتوار اور قائد ایوان کا انتخاب پیر کو متوقع ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآصف زرداری پر مبینہ سازش کا الزام، شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں توسیع
    Next Article نومئی کیسز، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.