تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نومئی کیسز، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم
    پاکستان

    نومئی کیسز، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم

    adminadminفروری 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں بانی تحریک انصاف کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    جناح ہاوٴس، عسکری ٹاور، مسلم لیگ ن ہاوٴس جلانے سمیت 7 دیگر مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان 7 مقدمات میں عبوری ضمانت میں یکم مارچ تک توسیع کردی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے روبرو ہونے والی سماعت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آج بھی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل نہیں ہو سکی۔ عدالتی حکم کے مطابق واٹس ایپ پر عمران خان کی حاضری نہیں لگی۔

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اگر سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تو ملزم کی عبوری ضمانت پر فیصلہ تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔ ملزم کی جیل سے حاضری کے معاملے کو چھوڑ دیتے ہیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر عدالتی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے فریقین سے استفسار کیا کہ ملزم کی عبوری ضمانتوں پر دلائل کے بعد میرٹ پر فیصلہ کر دیتے ہیں۔ اگر حاضری اور ملزم کی پیشی کا انتظار کیا تو فیصلے میں تاخیر ہو گی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر عبدالجبار ڈوگر نے میرٹ پر فیصلے کی بات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

    پراسیکیوٹر نے موٴقف اختیار کیا کہ ملزم کی حاضری اہم نہیں ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ ملزم کی حاضری کے بغیر عبوری ضمانت کے دلائل مکمل کرلیے جائیں تو بہتر ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بغیر حاضری دلائل مکمل کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا اور استدعا کی کہ عدالت آج ہی عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ، نومنتخب ارکان کاحلف ،اپوزیشن کااحتجاج
    Next Article خاتون کو مسجد الحرام میں فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.