تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا پچاس سال بعد واپس چاند پر اترنے میں کامیاب ہوگیا
    امریکہ

    امریکا پچاس سال بعد واپس چاند پر اترنے میں کامیاب ہوگیا

    adminadminفروری 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: نصف صدی سے زائد عرصہ بعد امریکا چاند کی سرزمین پر واپس اترنے میں کامیاب ہوگیا۔

    امریکا کی ایک پرائیویٹ کمپنی اِنٹیوٹیو مشینز کا ’اوڈیسس اسپیس کرافٹ‘ نامی روبوٹک لونر لینڈر مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام چاند کے جنوبی قطب پر اترا۔
    کمپنی کے چیف ایگزیکٹِیو آفیسر اسٹیفن الٹیمس نے ایک بیان میں لینڈر کے سطح چاند پر کامیابی سے اترنے کی تصدیق کی۔

    سطح چاند پر پہنچتے ہی اوڈیسس کا ناسا کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا لیکن 15 منٹ کی تلاش کے بعد آفیشلز نے اسپیس کرافٹ کے ساتھ رابطہ بحال ہونے کی تصدیق کی۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بِل نیلسن کی جانب سے اسپیس کرافٹ کے ساتھ رابطہ بحال ہونے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ انٹیوٹیو مشینز نامی کمپنی کا ایک کمرشل لینڈر ’اوڈیسس‘ جس کو اسپیس ایکس راکٹ پر لانچ کیا گیا اور ناسا کے متعدد سائنسی آلات اس کے ساتھ بھیجے گئے، کامیابی سے لینڈ کر گیا۔ آج نصف صدی سے زیادہ عرصے بعد امریکا دوبارہ چاند پر لوٹا ہے۔

    اسٹیفن الٹیمس کے اندازے کے مطابق اوڈیسس کے چاند پر کامیابی کے ساتھ اترنے کے 80 فی صد امکانات تھے۔ انہوں نے ماضی میں ہونے والی ناکام کوششوں کو بطور سہولت استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا ’ہم اس سے قبل کوشش کرنے والوں کے کندھوں پر کھڑے ہیں۔

    یہ اسپیس کرافٹ 1972 میں چاند پر اترنے والے اپولو 17 کے بعد پہلا امریکی مشن جبکہ اب تک کا پہلا پرائیویٹ اسپیس کرافٹ ہے جس نے چاند پر سافٹ لینڈنگ کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشارجہ سے آئے پاکستانی سے 1 کروڑ مالیت کے موبائل فون برآمد
    Next Article حلف نہیں اٹھائیں گے،سیاسی جماعتوں نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.