تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عمرایوب کے علاوہ کوئی وزیراعظم بنا تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا، اسد قیصر
    سیاست

    عمرایوب کے علاوہ کوئی وزیراعظم بنا تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا، اسد قیصر

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمرایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، اگر کوئی اور وزیراعظم بنتا ہے تو وہ جعلی وزیراعظم ہوگا۔

    پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد واضح ہوگیا کہ کتنی بڑی دھاندلی ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں، اور کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کا اتحاد قائم رہے گا۔

    اسد قیصر نے کہا کہ مولانا گل نصیب ہماری درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہوئے، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔

    اس موقع پر عمرایوب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی حکومت بنائے گی، ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری نشستوں پر پر ڈاکا ڈالا ہے، ہم مزید 80 نشستیں حاصل کریں گے، ایسا وزیر اعظم ہونا چاہیے جو مضبوط ہو کیونکہ پاکستان کو مضبوط حکومت چاہیے۔

    علاوہ ازیں مولانا گل نصیب نے کہا ملک میں اقتصادی اور معاشی مسائل ہیں، مقتدر شخصیات اور سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اتفاق پیدا کریں، اگے سفر کے لیے اتفاق و اتحاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے کیونکہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں اس نظام پر اعتماد پیدا کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleملک بھر میں پاسپورٹ کی تاخیر کا دورانیہ 3 ماہ تک پہنچ گیا
    Next Article حج سیزن میں چندہ جمع کرنے کی صورت میں 7 سال قید، 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے، سعودی عرب
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.