تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، درخواست گزار عدالت سے غائب، عدالت کااظہار برہمی
    پاکستان

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، درخواست گزار عدالت سے غائب، عدالت کااظہار برہمی

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے ذریعے درخواست گزار کو اطلاع دینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا درخواست گزار نے اپنے فائدے کیلئے عدلیہ کو استعمال کرنے کی کوشش کی، ایسی ساز باز کی اجازت نہیں دی جاسکتی، متعلقہ ایس ایچ او اور وزارت دفاع کے زریعے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے۔

    عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام، درخواست دائر کرکے پبلسٹی حاصل کرنے والے درخواست گزار علی خان منظر عام سے غائب، عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیاہے ۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے سامنے کیس پر سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوا تو عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا درخواست گزار کے گھر پر نوٹس بھیجا گیا تعمیل نہ ہوسکی، موبائل فون بھی بند ملا، وٹس ایپ پر بھی رابطہ نہ ہو سکا۔

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا مذاق ہے،پہلے درخواست دائر کرو پھر عدالت آوٴ ہی نہیں،درخواست دائر کی خبریں لگوائیں اور پیش نہیں ہو رہے،کیا یہ درخواستیں شہرت کیلئے دائر کی جاتی ہیں،میڈیا پر درخواست ریلیز کردو پھر غائب ہو جاوٴ۔

    بعدازاں عدالتی حکمنامے میں قرار دیا گیا 12 فروری کو درخواست دائر ہوئی،درخواست دائر ہونے سے قبل الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں تشہیر کی گئی،درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے گئے،کیس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست اعتراضات کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی،درخواست گزار نے درخواست دائر کرکے زیادہ سے زیادہ شہرت حاصل کرنے کے بعد درخواست واپس لینے کیلئے ایک اور درخواست دائر کی،درخواست پر درج رہائش کے پتے پر نوٹس بھیجا گیا لیکن موصول نہیں ہوا،دیے گئے موبائل نمبر پر کال کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوا.

    عدالتی حکمنامے میں کہا گیاآج عدالتی کارروائی کے دوران بھی کوئی پیش نہیں ہوا،عام طور پر درخواست گزار درخواست واپس لینے کا مجاز ہوتا ہے،لیکن زیر غور کیس میں صورتحال کا استحصال کرنے اور مقصد حاصل کرنے کے بعد کیس واپس لینے کی درخواست واپس دائر کی گئی،درخواست گزار نے عدالت کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی،عدالت ایسی ساز باز کی اجازت نہیں دے سکتی۔

    عدالتی حکمنامے میں مزید کہا گیاکہ درخواست گزار کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہیں،معمول کے علاوہ متعلقہ ایس ایچ او کے زریعے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے،چونکہ درخواست گزار ایک سابق برگیڈیئر ہے،وزارت دفاع کے زریعے بھی نوٹس کی تعمیل کرائی جائے۔

    بعدازاں کیس کی سماعت بدھ 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچ طلبا بازیابی کیس،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دوبارہ طلب
    Next Article اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین ن لیگی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل کر دئیے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.