تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بلوچ طلبا بازیابی کیس،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دوبارہ طلب
    پاکستان

    بلوچ طلبا بازیابی کیس،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دوبارہ طلب

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلبا بازیابی کیس میں 28 فروری کونگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو دوبارہ طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبا بازیابی کیس کے سلسلے میں وزیراعظم اور وزرا جواب نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹانا چاہیے۔

    بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ عدالت کے طلب کرنے کے باجود دوسری بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ وزیر اعظم دوسری دفعہ نہیں آئے۔ نگراں وزیراعظم سے پوچھ لیں۔ ان کو اس لیے بلایا تھا کیونکہ وہ جواب دہ ہیں۔ سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی سرکاری ملازم ہیں۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ سب افسران جواب دہ ہیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ اپنے ملک کے شہریوں کی بازیابی کے لیے 2 سال لگے۔ نگراں وزرا ، سیکرٹری دفاع ، سیکرٹری داخلہ کدھر ہیں ؟۔اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ 12 لاپتہ طلبہ ابھی بازیاب نہیں ہوئے جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق 8 طلبا بازیاب نہیں ہوئے۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس میں کہا کہ 3 حکومتیں ابھی تک لاپتہ بلوچ سٹوڈنٹس کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کر سکیں۔ مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں۔ یا پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں یا آپ ان افراد کے خلاف کرمنل کیسز کی تفصیل بتائیں۔ یہ لوگ خود بھاگ گئے یا کسی تیسرے نے اغوا کیا۔ اس صورت میں پھر ریاستی اداروں کی ناکامی ہے۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ نئی حکومت آئے گی انہیں پالیسی بنانے کا وقت دیں جس پر جسٹس محسن نے استفسار کیا کہ وہ کیا کہیں گے کہ جبری گمشدگیاں ہونا چاہیے ہیں؟ کچھ اداروں کو جو استثنا ملا ہوا ہے وہ نہیں ملنا چاہیے۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایم پی او آرڈرز کو غلط استعمال کرتے رہے۔ اب عدالتی فیصلے کے بعد وہ توہین عدالت کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ کل میرے گھرپر ماسک پہنے لوگوں نے چھاپہ مارا گیا میرے ملازم کو پکڑ کر لے گئے۔ جسٹس محسن اختر نے کہا کہ شیرافضل مروت کے گھر رات 3 بجے کیوں گئے۔ میں بتا دیتا ہوں کہیں گے کہ گئے ہی نہیں۔ یہ ایم این اے اور وکیل ہیں ان کے ساتھ اسلام آباد میں یہ ہو رہا ہے۔ اگر رکن اسمبلی کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو بلوچستان میں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ آئی جی کا رویہ ٹھیک نہ ہوگا تو ہٹا دینا چاہیے۔
    بعدازاں عدالت نے اٹھائیس فروری کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، وزیرداخلہ اور وزیر دفاع کو طلب کرلیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ جاری
    Next Article انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، درخواست گزار عدالت سے غائب، عدالت کااظہار برہمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.