تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت کاآغاز ہوگا
    بین الاقوامی

    عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت کاآغاز ہوگا

    adminadminفروری 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ہیگ : عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت کاآغاز ہوگا۔

    عالمی عدالت انصاف میں آج فلسطین پر اسرائیلی قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت شروع ہو رہی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصری انفارمیشن سروس کے سربراہ ضیا رشوان نے ایک یادداشت کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے جسے مصر فلسطینی علاقوں میں جاری خلاف ورزیوں کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف باضابطہ طور پر عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گا۔

    رشوان نے اعلان کیا ہے کہ مصر 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی پالیسیوں اور طرز عمل کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے بین الاقوامی عدالت انصاف سے درخواست کردہ مشاورتی رائے میں شرکت کرے گا۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ مصر 21 فروری کو عدالت کے سامنے جو درخواست کرے گا اس میں عالمی عدالت انصاف کے دائرہ اختیار کی توثیق کرنا بھی شامل ہے تاکہ مشاورتی رائے پر غور کیا جا سکے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی تنظیم کے چارٹر کے مطابق عدالت سے مشاورتی رائے کی درخواست کرنے والے مجاز اداروں میں سے ایک ہے، یہ معاملہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے قانونی جہتوں سے متعلق ہے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی جواز کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
    رشوان نے کہا کہ مصری یادداشت میں 75 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اسرائیلی قبضے کی غیر قانونی حیثیت کی توثیق بھی شامل ہے، اسرائیل کا یہ قبضہ بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

    اسی طرح زمینوں کو ضم کرنے، گھروں کو مسمار کرنے، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے، ملک بدر کرنے اور بے گھر کرنے کی اسرائیلی پالیسیاں بھی عالمی انسانی قوانین کو پامال کر رہی ہیں، فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور مسلح طاقت کے استعمال کے ذریعے سرزمین پر قبضے کی ممانعت سمیت عمومی عالمی قانون کے مستقل قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

    رشوان کے مطابق یادداشت میں ظلم و ستم، نسلی امتیاز اور دیگر اسرائیلی طرز عمل کی پالیسیوں کو مسترد کرنا بھی شامل ہے۔

    رشوان نے کہا کہ میمورنڈم اور مصری درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ان تمام غلط کارروائیوں کے لیے اسرائیل کی ذمہ داری کی توثیق کرے، اسرائیل کو القدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے فوری انخلا کا کہا جائے اور فلسطینی عوام کو ہونے والے نقصانات کی تلافی بھی کرائی جائے۔

    یادداشت میں دنیا کے تمام ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیلی اقدامات کے کسی بھی قانونی اثر کو تسلیم نہ کریں اور اسرائیل کو مدد فراہم کرنا بند کریں، بین الاقوامی ادارے اور اقوام متحدہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

    خیال رہے کہ مصر نے بارہا اسرائیلی طرز عمل کی وجہ سے خطے میں تنازعات کے پھیلنے سے خبردار کیا ہے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرامن رہنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبانی پی ٹی آئی کا وکلاء اور پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کے لئے عدالت سے رجوع
    Next Article احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024

    عالمی خلائی اسٹیشن پر ہوا کی لیکیج، امریکی، روسی حکام کے درمیان تضادات سامنے آنے لگے

    نومبر 17, 2024

    دماغ کیسے یادداشت کو اپ ڈیٹ اور تازہ دم کرتا ہے؟

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.