اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر سپریم کورٹ کو چاہئے اس کا بات کا سوموٹو نوٹس لے۔
بابر اعوان نے کہا کہ ساری دنیا میں ہمارے خلاف آگ لگ جائے گی، اس وقت پاکستان کے لوگ سڑکوں پر ہیں، یہ لارجسٹ دھاندلی ہوئی ہے جس پر سوموٹو نوٹس لینا چاہئے، کمیشن بنایا جائے جس میں صرف مخصوص لوگ نہ ہوں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم پہلے ہی معاشی طور پر دباؤ میں ہیں، یہ جو گورنمنٹس بیٹھی ہوئی ہیں یہ غیر قانونی ہیں، بے شرمی کے ساتھ لوگوں کے ووٹ پر ڈکیتی ماری گئی ہے۔