لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار 16 ملزموں کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال نے سماعت کی، جناح ہاؤس حملہ کیس میں 230 ملزموں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے 16 ملزموں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 214 ملزموں کی ضمانتیں 19 فروری تک ملتوی کر دیں۔