اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ مجھ پر الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن میں نہ صداقت ہے اور نہ سچائی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الزامات کوئی بھی لگاسکتا ہے الزامات لگانا ان کا حق ہے مگر اس کے ساتھ ثبوت بھی ہونے چاہئیں اور الزام لگانے والے کمشنر راولپنڈی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، کل مجھ پر چوری اور قتل کا الزام بھی لگا دیں گے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الزام لگانا آپ کا حق ہے لیکن ساتھ ثبوت بھی دیں، الزامات تو کوئی بھی کچھ بھی لگا سکتا ہے۔