بیجنگ: چین میں مشین اور حقیقی انسان کے درمیان فرق ختم کرتے ہوئے اے آئی چائلد بنا لیا گیا۔
یہ اے آئی چائلد ہر کام کر سکتا ہے، جذبات کو سمجھتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے مشین اور حقیقی انسان کے درمیان فرق کو مٹا دیتا ہے۔
بیجنگ انسٹی ٹیوٹ فار جنرل آرٹیفشل انٹیلی جنس میں تیار ہونے والا بچہ ٹونگ ٹونگ جو ہر کام کر سکتا ہے، جذبات کو سمجھتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار اسی طرح ہی کرتا ہے جس طرح ایک عام انسانی بچہ کرتا ہے۔
اس کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بچہ اگر گھر میں کوئی چیز فرش پر گر جائے تو اسے صاف کرسکتا اور اٹھا سکتا ہے، اس بچے میں عام بچوں کی طرح فیصلہ سازی، خودمختاری اور جذبات رکھنے سمیت ہروہ عمل کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو ایک نارمل انسانی بچے میں ہوتی ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ بچہ آپ کی ای میل کا جواب دیتا ہے اور اگر آپ نے ڈاکٹر سے وقت لینا ہو تو یہ وقت لینے کی خدمات بھی انجام دیتا ہے، آپ کو کام کے دوران نیند آرہی ہو تو ملازمہ کو آپ کیلئے کافی لانے کی ہدایت بھی دیتا ہے۔
اس بچے کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاں آپ اے آئی چائلد سے گھریلو اور ذاتی نوعیت کے کام لے سکتے ہیں وہاں یہ بچہ انسانی جان لینے اور بڑے مالی نقصان کا بھی پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے، اس لئے ایسی آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مکمل طور پر اعتبار کرنا درست نہیں ہے۔