تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ پر فرد جرم عائد
    پاکستان

    کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

    adminadminفروری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہادتیں طلب کرلیں جبکہ ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    سول جج عمر شبیر نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت کی اور اس دوران ملزمہ صومیہ عاصم وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جہاں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جس کے بعد ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    صومیہ عاصم پر کمسن ملازمہ رضوانہ کوتشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے اور عدالت نے صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کرے ان کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
    عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    یاد رہے کہ تشدد کیس میں متاثرہ بچی رضوانہ نے پولیس کو اپنے ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا تھا کہ جج کی اہلیہ روزانہ تشدد کرتی تھیں اور مجھے ڈنڈوں سے مارتی تھیں۔ کمسن بچی رضوانہ نے پولیس کو بتایا کہ غصے میں آکرجج کی اہلیہ مجھے لاتیں اور ٹھڈے بھی مارتی تھی اور کئی کئی روز کمرے میں بند کر کے بھوکا رکھتی تھیں۔

    پولیس کو دیے گئے بیان میں مزید بتایا تھا کہ مجھے ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی جب کہ ٹیلی فون پر بات کراتے وقت جج کی اہلیہ میرے ساتھ ہوتی تھیں۔ میرے زخموں کی مرہم پٹی بھی نہیں کراتے تھے۔

    سول جج کی اہلیہ کے خلاف کم سن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے الزام میں گزشتہ برس جولائی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجمہوری وطن پارٹی کا مبینہ دھاندلی کیخلاف کوئٹہ کی قومی شاہراہ پر دوسرے روز بھی دھرنا
    Next Article کھچڑی بن رہی، نئی حکومت دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،سکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے،پیر پگارا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.