تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کھچڑی بن رہی، نئی حکومت دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،سکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے،پیر پگارا
    پاکستان

    کھچڑی بن رہی، نئی حکومت دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،سکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے،پیر پگارا

    adminadminفروری 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حیدرآباد: جی ڈی اے کے رہنما پیر پگارا نے کہا ہےکہ کھچڑی بن رہی ہے نئی حکومت آٹھ، دس ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، ہو سکتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے۔

    جامشورو بائی پاس پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی چور ہیں تو سب چور ہیں، میری نظر میں بانی پی ٹی آئی چور نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے کچھ غلطیاں ہو گئی ہوں گی۔

    پیر پگارا نے کہا کہ الیکشن میں بڑی تعداد میں خرید وفروخت ہوئی اس وقت الیکشن کمیشن کہاں تھا؟، آپ انصاف نہیں دیں گے تو لوگ دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج ہماری اپنی ہے اس سے ہم دور رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، فوج فیڈریشن کی علامت ہے، ہماری فوج نہ ہوتی تو یہاں بھی فلسطین جیسا حال ہوتا۔

    جی ڈی اے کے رہنما لیاقت جتوئی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن تھا یا دھاندلا تھا، اگر یہ دھاندلا تھا تو اس کے پیچھے کون ہے؟، زرداری کو چوتھی بار سندھ دیا گیا اس نے کون سا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن جیتے ہوئے ہیں اور وہ ہارے ہوئے ہیں، شکلیں دیکھیں ان کی اور ہماری بھی دیکھ لیں، دھاندلی سے ہر چیز زرداری کے حوالے کی گئی ہے۔

    لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ کہ چوتھی مرتبہ انہیں سندھ دیا گیا، کیا ہم سندھی یتیم ہیں؟، ہم نے 15 سال ظالم نظام کی مخالفت کی ہے۔
    جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو کا کہنا تھا جو اس ملک پر گندی نظر رکھتا ہے ان آنکھوں کو نکالنا جانتے ہیں۔

    رہنما جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ہم نے 15سال محبت کا پیغام دیا ہے، ہم ابھی بھی پیغام محبت سے دے رہے ہیں ، محبت کمزوری نہیں طاقت ہوتی ہے، ہماری محبت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے ان سوئے ہوئے لوگوں کو جگادیں، یہاں لوگ اپنے حق کیلئے باہر نکل رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں؟ چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل6 لگا کرغداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

    سائرہ بانو کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایمبولینس غور سے چیک کرلیتے کہیں اس میں جیالے تو نہیں، جیالوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کب تک چھپیں گے، ان کو پہلے بھی کہا تھا سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں۔

    جی ڈی اے کے رہنما ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے میں لوگ بنا خرچے اور ٹرانسپورٹ کے آئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرح ان لوگوں کو پیسے نہیں بانٹے گئے، پیر صاحب کی محبت میں لوگ تھر سے بھی پیدل آئے اور رات سردی میں یہاں سوئے ہیں۔

    ارباب غلام رحیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا اجتماع فیصلہ کررہا ہے کہ پورے پاکستان میں فری اینڈ فئیر الیکشن کرائے جائیں اور آزاد حکومت بننی چاہئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکم سن ملازمہ پر تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ پر فرد جرم عائد
    Next Article مثبت انداز میں سیاست کریں تو ملاقاتوں میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنے کےلئے تیار ہیں، ترجمان پی ٹی آئی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.