تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا کا پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
    امریکہ

    امریکا کا پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

    adminadminفروری 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ے کہا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

    میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، مخلوط حکومت کا فیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے، جب کسی جماعت کی اکثریت نہیں ہوتی کو اتحادی حکومت بنتی ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاوٴس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن پاکستان میں ہونے والے انتخابات سے آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ پاکستانی انتخابات میں خواتین اور نوجوانوں سمیت لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے ہیں۔

    کیرن جین پیئر نے کہا کہ نجی اور عوامی سطح پر رابطوں میں پاکستانی حکومت اور سیاست دانوں پر واضح کر چکے ہیں کہ عوامی خواہشات کا احترام کریں اور انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں، جو بہت اہم اور ضروری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
    Next Article جلاوٴ گھیراوٴ مقدمات ، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.