تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکا میں بھارتیوں کی پُراسرار موت کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈیڑھ ماہ تعداد 14 ہوگئی
    امریکہ

    امریکا میں بھارتیوں کی پُراسرار موت کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈیڑھ ماہ تعداد 14 ہوگئی

    adminadminفروری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے 2 ملین ڈالر کے گھر سے میاں بیوی اور ان کے 4 سالہ جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔امریکا میں ایک ماہ کے دوران بھارت کے 5 طلبا مردہ پائے گئے، 7 نے خودکشی کی اور 2 کو قتل کیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پُرتعیش گھر سے ملنے والی لاشوں کی شناخت بھارتی تاجر 42 سالہ آنند سوجیت ہنری، ان کی اہلیہ 40 سالہ ایلس پرینکا اور ان کے 4 سالہ جڑواں بچوں نوح اور نیتھن کے ناموں سے ہوئیں۔

    42 سالہ آنند سوجیت ہنری کا تعلق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تھا جس نے امریکی نژاد بھارتی خاتون سے شادی کی تھی اور جوڑے کے جڑواں بچے تھے۔

    پولیس کو آنند کے ایک رشتے دار کی کال موصول ہوئی تھی جس نے کہا کہ مسلسل فون کیے جانے پر بھی اہل خانہ میں سے کوئی بھی کال موصول نہیں کر رہا ہے جس پر پولیس آنند کے گھر پہنچی تھی۔

    پولیس کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو باتھ روم سے میاں بیوی اور بیڈ روم سے بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا جس کا میگزین بھرا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ خودکشی بعد از قتل کا کیس لگتا ہے تاہم کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔

    بھارتی تاجر نے یہ گھر 2020 میں 2.1 ملین ڈالر میں خریدا تھا اور عدالتی ریکارڈ کے مطابق آنند نے دسمبر 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی نژاد جوڑے اور ان کی نوعمر بیٹی نے ریاست میساچوسٹس میں اپنی 5 ملین ڈالر کی حویلی میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

    یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ایک ماہ میں ہی امریکا میں 5 بھارتی نژاد طالب علم پُراسرار طور پر کیمپس کے نزدیک یا اپنے گھروں میں مردہ پائے گئے ہیں جب کہ 2 بھارتیوں کو جھگڑے میں قتل کیا گیا۔

    اس طرح امریکا میں رواں برس کے پہلے ڈیڑھ ماہ میں مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والے بھارتی نژاد شہریوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعلیمہ خان کو ایف آئی اے کا دوسرا طلبی کا نوٹس جاری
    Next Article اے این پی کا انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.