تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں خسرہ اور خناق کی وبا ء پھیلنے لگی
    پاکستان

    کراچی میں خسرہ اور خناق کی وبا ء پھیلنے لگی

    adminadminفروری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ڈینگی کے بعد کراچی میں خناق اور خسرہ کی وبا نے سر اٹھا لیا، حالیہ دنوں میں ایک ہزار کیسز رپورٹ ہوگئے، طبی ماہرین نے اس وبا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    کراچی پریس کلب میں خناق اور خسرہ کے مرض سے آگہی کیلیے حفاظتی ٹیکہ جات کے توسیعی پروگرام( ای پی آئی) کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    پریس کانفرنس میں ای پی آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم راجپوت نے امیونائزیشن سندھ پروگرام کے بارے میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال خناق کے دس سے گیارہ جبکہ خسرہ کے ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین لگا چکے ہیں ، 35 ہزار بچوں کو خسرہ کی اضافی ویکسینز لگائی ہیں جبکہ مئی میں ویکسین کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے۔
    ڈاکٹر نعیم راجپوت نے بتایا کہ سندھ میں تین ہزار ویکسینیٹرز کی ضرورت ہے جبکہ تین ہزار 5 سو ویکسینیٹرز موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے 2 سال کے بجائے 5 سال کی عمر تک بچوں کو ویکسین لگانے کی سفارش دی ہے، اگر وفاقی سطح پر فنڈز کی کمی ہے تو صوبے کی سطح پر سفارش کو منظور کر لیں تا کہ اس وبا کو روکا جا سکے۔

    پی ڈی ای پی آئی کا کہنا تھا کہ جہاں بھی آؤٹ بریک ہوئے ہیں وہاں ہم جاکر کام کرتے ہیں، ڈسٹرکٹ آفیسرز کو بھی مطلع کیا ہے اس وبا سے متاثرہ 60 فیصد بچوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی.

    پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ جب تک ویکسین کی شرح 90 فیصد نہیں ہوگی تب تک خسرہ پھیلتا رہے گا، ریاست کی ذمے داری ہے کہ ہر شہری کی حفاظت کرے ، حکومت وسائل مہیا کرے، سندھ میں مزید ویکسین سینٹرز کھولے جانے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ والدین کی کوتاہی ہے کہ بچوں کی حفاظت نہیں کرتے۔

    طبی ماہرین کے مطابق سال 2023 میں سندھ میں کل 122 آؤٹ بریک رپورٹ ہوئے ۔ کل 21 اضلاع میں خسرہ پھیلنے کی اطلاع ملی۔ سال 2023-24 میں کیس رسپانس سرگرمیوں کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 351852 بچوں کو ایم آر ویکسین کی خوراک کے ٹیکے لگائے گئے۔2024 میں پانچویں ہفتے تک خسرہ کے کل رپورٹ کیے گئے مشتبہ کیس کی تعداد 1046 ہے۔

    شعبہ امراض اطفال کے سربراہ ڈاکٹر اقبال میمن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ماضی کے مقابلے میں خسرہ میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر ای پی آئی سمیت پیڈیاٹرک ایسوسی ایشنز، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پیڈیاٹرک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد شفی ، اقبال میمن، اسماعیل میمن ، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر خلیل میمن، ڈاکٹر محبوب بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleجے یو آئی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، اپوزیشن میں بیٹھنے، تحریک چلانے کا اعلان
    Next Article پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل بجٹ کی منظوری دے دی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.