تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جے یو آئی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، اپوزیشن میں بیٹھنے، تحریک چلانے کا اعلان
    سیاست

    جے یو آئی نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے، اپوزیشن میں بیٹھنے، تحریک چلانے کا اعلان

    adminadminفروری 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے اور تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ نے 8 فروری کے انتخابات کو مجموعی طور پر مسترد کر دیا، پچھلے انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کا ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، لگ رہا ہے فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، جمعیت علمائے اسلام الیکشن کمیشن کے اس بیان کو مسترد کرتی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کو شفاف قرار دیا ہے۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کو شکست سے دو چار کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی، جمعیت علمائے اسلام کی نظر میں پارلیمنٹ نے اپنی اہلیت کھودی ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پارلیمانی کردار ادا کرے گی، تاہم اسمبلیوں میں تحفظات کے ساتھ شریک ہوں گے، میں پارٹی کے حوالے سے ماضی میں نہیں جانا چاہتا، دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ جمعیت کے لوگوں کو قتل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ان علاقوں میں جانے کی اجازت سرکار کی طرف سے نہیں تھی، میں نے جمعیت عاملہ کے فیصلے سنائے ہیں اپنا کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت کے اتحادی نہیں ہیں، نواز شریف کو اپوزیشن میں بیٹھے کی دعوت دیتا ہوں، ہم نے کوئی تاریخ نہیں دی، ہم صوبوں کی جنرل کونسلز کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اپنی جماعت کی وسیع مشاورت کے بعد شیڈول اناؤنس کریں گے، میری گفتگو ایک یا دو سیٹوں کے حوالے سے نہیں ہے، میں الیکشن کی مجموعی فیصلے کی بات کرتا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے پشاور میں امیدوار کو پانچویں پوزیشن پر ہونے کے بعد اسے جتوا دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دور ہو جائے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleن لیگ والو کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، یاسمین راشد
    Next Article کراچی میں خسرہ اور خناق کی وبا ء پھیلنے لگی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.